معمر رانا کی پاکستان فلم انڈسٹری میں دھماکے دار واپسی ، نئی فلم ’آزادی ‘کا ٹریلرر یلیز ، دیکھ کر آپ شان کی فلم ’وار‘بھول جائیں گے

معمر رانا کی پاکستان فلم انڈسٹری میں دھماکے دار واپسی ، نئی فلم ’آزادی ‘کا ...
معمر رانا کی پاکستان فلم انڈسٹری میں دھماکے دار واپسی ، نئی فلم ’آزادی ‘کا ٹریلرر یلیز ، دیکھ کر آپ شان کی فلم ’وار‘بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف اداکار معمر رانا نے فلم انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر دھماکے دار انٹری مار دی ہے ، ان کی نئی فلم ’آزادی ‘کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے ۔
اداکارمعمر راناکا نام پاکستان شوبز انڈسٹری میں نیا نہیں، 90 کی دہائی سے لے کر 2000 تک پاکستان فلم انڈسٹری میں معمر رانا کاطوطی بولتا تھا، فلم ”چوڑیاں“،” یہ دل آپ کا ہوا“ اور ”لو میں گم“ جیسی فلموں نے معمر رانا کو پاکستان کے صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں لاکھڑا کیا تھا، تاہم گزشتہ چند برسوں سے معمر رانا اسکرین سے دور تھے، لیکن اب کشمیری مجاہدین کی جدوجہد آزادی سے متعلق فلم ”آزادی“کے ساتھ معمر رانا دھماکے دار واپسی کیلئے تیار ہیں۔


اداکار معمر رانا فلم میں ایک کشمیری مجاہد ”آزاد“ کا کردار ادا کررہے ہیں جو اپنے مقصد کیلئے اپنے گھر اور ذاتی زندگی کو چھوڑدیتا ہے جب کہ سونیاحسین فلم میں زارا نامی صحافی کا کردار نبھا رہی ہیں جو کشمیر کی جدوجہد آزادی میں معمر رانا کا بھرپور ساتھ دیتی نظر آئیں گی۔

ٹریلیر دیکھیئے:

مزید :

تفریح -