پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ،ڈیرن گنگا کا دنیا کو پیغام

پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ،ڈیرن گنگا کا دنیا کو پیغام
پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ،ڈیرن گنگا کا دنیا کو پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں پاکستان سپر لیگ تھری کاسہرا  اسلام آبا دیونائیٹڈ کے سر سج چکا ہے لیکن اس کی رنگینیاں ابھی تک چل رہی اس میں کوئی شک نہیں پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ملک میں مرحلہ وار انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے کے لئے کوششیں بھی رنگ لارہی ہیں ۔ان سارے اقدامات میں ایک طرف تو ملکی ادارے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہیں تو دوسرے ہی جانب عالمی پلئیرز و کمنٹرنیٹرز بھی پاکستان کے ہی گن گاتے ہیں ۔


سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈیزکے ٹیسٹ اوپنر و کمنٹریٹرڈیرن گنگا نے اپنے اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ کراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے پاس سے راہگیر بھی گزر رہے ہیں ۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے جبکہ عام شہری وہاں سے گزررہے ہیں اور اپنے کیمروں سے ان کی ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔
اپنے پیغام میں ڈیرن گنگانے لکھا کہ کراچی کے عظیم پلازہ کے باہر کرکٹ کھیل کے بہت خوشی ہوئی،پاکستان میں کرکٹ مضبوط اور کھیل کے لئے پاکستانیوں کا جذبہ زبر دست ہے ۔

خیال رہے ڈیرن گنگا پاکستان میں پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل کے لئے آنے والے عالمی کمنٹریٹر کی ٹیم کا حصہ تھے جہنوں نے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کیا تھا اور اس حوالے سے اپنے تاثرات بھی شئیر کئے تھے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -