چیف جسٹس ،نوازشریف کے بیانات سے حسین حقانی کاکیس مضبوط ہوگیا:وکیل سابق سفیر 

چیف جسٹس ،نوازشریف کے بیانات سے حسین حقانی کاکیس مضبوط ہوگیا:وکیل سابق سفیر 
چیف جسٹس ،نوازشریف کے بیانات سے حسین حقانی کاکیس مضبوط ہوگیا:وکیل سابق سفیر 

  


اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ،نوازشریف کے بیانات سے حسین حقانی کاکیس مضبوط ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حسین حقانی کے وکیل کینلی ویبسٹر کی جانب سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کامعاملہ سیاسی ہے،انٹرپول کے آئین کی دفعہ 3 کے تحت سیاسی مقدمہ دسترس سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات کیخلاف سیاسی وجوہ پرفوجداری مقدمات بھی دسترس سے باہرہیں جبکہ چیف جسٹس ،نوازشریف کے بیانات سے حسین حقانی کاکیس مضبوط ہوگیاہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس کی سماعت کے دوران حسین حقانی کوواپس لانے کیلئے حکومت کوایک ماہ کاوقت دے دیاہے۔

مزید : قومی