روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کی پالیسی ترک کی جائے:جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ 

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کی پالیسی ترک کی جائے:جنرل سیکرٹری اقوام ...
روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کی پالیسی ترک کی جائے:جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ 

  

جنیوا (اے این این)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے میانمار کی حکومت اور فوج پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت اور طاقت کے استعمال کی پالیسی فوری اور مکمل طورپر ترک کرے۔

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا میں مسلم اقلیت کے خلاف نفرت پرمبنی پالیسی نے ملک میں فرقہ واریت کی نئی راہ ہموار کی ہے،میانمار کی حکومت اور اس کے سیکیورٹی ادارے مسلمانوں سے نفرت اور حقارت پر مبنی پالیسی ترک کریں۔گوٹیرس کا کہنا ہے کہ میانمارفوج کے سربراہ مین اونگ ھلائنگ کے نام منسوب ایک متنازع بیان انتہائی افسوسناک اور صدمے کا موجب ہے۔ برما کے مسلمانوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے اسباب کا تعین اور تشدد کی روک تھام کی ذمہ داری وہاں کی حکومت پر عائد ہوتی ہے، تاہم برما کی حکومت کو مسلمانوں کی رضاکارانہ واپسی کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -