6 سالہ لڑکی نے ایسا کارنامہ کر دیا جس نے پولیس کو بھی پریشان کردیا، جگہ جگہ چھاپے لگانے پڑگئے

6 سالہ لڑکی نے ایسا کارنامہ کر دیا جس نے پولیس کو بھی پریشان کردیا، جگہ جگہ ...
6 سالہ لڑکی نے ایسا کارنامہ کر دیا جس نے پولیس کو بھی پریشان کردیا، جگہ جگہ چھاپے لگانے پڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گزشتہ دنوں پولیس ایک 6سالہ بچی کی تلاش میں دن بھر ماری ماری پھرتی رہی جو ایسا کام کرکے فرار ہوئی تھی کہ آپ سن کر حیران رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بچی ایک پیکٹ لے کر فرار ہوئی تھی جو اس کی ماں اور دادی نے ایک سٹور میں خریداری کے لیے آئی خاتون کے پرس سے چرایا تھا۔ اس پیکٹ میں ایک لاکھ روپیہ تھا۔
پولیس کے مطابق سنیتا نامی 58سالہ متاثرہ خاتون جب سٹور سے باہر نکلی تو اسے اپنے پرس کا وزن ہلکا لگا، جب اس نے چیک کیا تو سرپکڑ کر بیٹھ گئی کیونکہ اس میں رقم والا پیکٹ موجود نہیں تھا جو وہ بینک میں جمع کرانے کے لیے لائی تھی۔ سنیتا نے وہاں موجود باقی لوگوں کو واردات کے متعلق بتایا جنہوں نے پولیس کو کال کر دی۔سنیتا کو ان دونوں خواتین کے عجیب روئیے کی وجہ سے ان پر شک گزرا جس پر اس نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر انہیں پکڑا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کی تفتیش میں پہلے تو ملزم خواتین جرم سے مکر گئیں لیکن بعد میں انہوں نے انکشاف کر دیا اور بتادیا کہ ان کے ساتھ 6سالہ بچی بھی تھی جو پیکٹ لے کر چلی گئی۔ پولیس دن بھر چھاپے مارتی رہی اور بالآخر شام کو ایک رشتہ دار کے گھر سے اسے پکڑ لیا۔ بچی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ماں اور دادی نے اسے چوری کا سامان لے کر فرار ہونے کی تربیت دے رکھی تھی۔ بچی پہلے پولیس کو پیکٹ کے متعلق بھی غلط جگہیں بتاتی رہی۔ بالآخر اس نے بھی سچ بول دیا اور پولیس نے ایک سبزی فروش سے وہ پیکٹ برآمد کر لیا جو ان خواتین کا رشتہ دار تھا۔