’تم دو ٹگے کے آدمی ہو ،اوقات کیا ہے تمہاری ۔۔۔‘ کامران شاہد کے پروگرام میں زعیم قادری نے ایسی بات کہہ دی کہ فواد چوہدری آپے سے باہر ہو گئے ،شدید لڑائی ہو گئی ، گفتگو سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ،کامران شاہد کو معافی مانگنا پڑ گئی

’تم دو ٹگے کے آدمی ہو ،اوقات کیا ہے تمہاری ۔۔۔‘ کامران شاہد کے پروگرام میں ...
’تم دو ٹگے کے آدمی ہو ،اوقات کیا ہے تمہاری ۔۔۔‘ کامران شاہد کے پروگرام میں زعیم قادری نے ایسی بات کہہ دی کہ فواد چوہدری آپے سے باہر ہو گئے ،شدید لڑائی ہو گئی ، گفتگو سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ،کامران شاہد کو معافی مانگنا پڑ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرا م میں زعیم قادری اور فواد چوہدری کے درمیان شدید لڑائی ہو گئی دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنا ڈالیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زعیم قادری گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے کہہ دیا کہ ”فواد چوہدری میرے دوست ہیں وہ مجھے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ، گلی گلی پھرنے والا آدمی کسی کو بھی کچھ کہہ دے اس سے کیا فرق پڑتا ہے ،مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ، میں اپنی جگہ پر قائم ہوں “۔ زعیم قادری کی جانب سے یہ کہنے کی دیر تھی کہ دوسری جانب بیٹھے فواد چوہدری غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ’آپ کی کونسی عزت ہے جو آپ کو فرق پڑے گا ،فرق تو ہمیں ہی پڑنا ہیے ، مجھے بتاﺅ تمہاری اوقت اور حیثیت کیاہے ،تمہارے پاس نوازشریف کی ٹکٹ نہ ہو تو تم کونسلر بھی نہیں بن سکتے ، اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کرو ، دوٹگے کے آدمی تھے ، فٹبال کھیلتے تھے اب ایم پی اے بن گئے اور بکواس یاد آ گئی ہے ،تمہیں کونسی پارٹی لے گی ۔‘

تاہم کامران شاہد نے مداخلت کرتے ہوئے گفتگو ختم کروانے کی کوشش کی اور بات کو تبدیل کیا تاہم انہوں نے بعد میں زعیم قادری سے معذرت بھی کی ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس