کرکٹ پر شرط کی رقم ادا کرنے سے بچنے کے لئے اپنے قتل کا ڈرامہ کر نیوالا شخص گرفتار

کرکٹ پر شرط کی رقم ادا کرنے سے بچنے کے لئے اپنے قتل کا ڈرامہ کر نیوالا شخص ...
کرکٹ پر شرط کی رقم ادا کرنے سے بچنے کے لئے اپنے قتل کا ڈرامہ کر نیوالا شخص گرفتار

  


ڈھاکہ(یو این پی )بنگلہ دیشی پولیس نے کرکٹ پر شرط کی رقم ادا کرنے سے بچنے کیلئے اپنے قتل کا ڈرامہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ’’ عبدالسکندر ‘‘نامی شخص کی خون میں لت پت ویڈیو ہزاروں مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس کے بعد پولیس نے جب لاش کی تلاش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ انھوں نے حال ہی میں ختم ہونے والی ٹرائنگولر سیریز فائنل میں بھارت کے خلاف میچ میں اپنی بنگلہ دیشی ٹیم کی فتح پر 1800 ڈالر کا جوا کھیلا تھا۔عبدالسکندر نے ناکامی پر رقم دینے سے بچنے کے لیے اپنے ایک فلم میک اپ آرٹسٹ دوست کی خدمات حاصل کرکے یہ سارا ڈرامہ کیا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل