وفاقی کابینہ نے چین اور سعودی عرب کے ساتھ سزا یافتہ مجرمان کی منتقلی کے معاہدے کی منظور ی دے دی

وفاقی کابینہ نے چین اور سعودی عرب کے ساتھ سزا یافتہ مجرمان کی منتقلی کے ...
وفاقی کابینہ نے چین اور سعودی عرب کے ساتھ سزا یافتہ مجرمان کی منتقلی کے معاہدے کی منظور ی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سزا یافتہ مجرمان کی منتقلی کے لئے سعودی عرب و چین سے معاہدے اورصومالیہ کو شناختی کارڈز نظام کی فراہمی کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔
اسلام آبا دمیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلا س میں مائع چائے ،کافی وائٹنر،ریفائن پام آئل اورپاوڈرکےلیے پی اے کیو سی اے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار جبکہ گیارہ اشیاپر پی اے کیو سی اے کا سرٹیفکیٹ لینے کی پابندی ختم کردی گئی ۔اجلاس میں محمداکرم کی بطورجج خصوصی عدالت نارکاٹکس کنٹرول راولپنڈی ،فدامحمد وزیرکی بطورایم ڈی پیپرا اور غلام تقی ساجد کی بطورچیئرمین ڈرگ کورٹ اسلام آباد کی تقرری کی منظور ری دی گئی ۔اس کے علاوہ اجلا س میں محمدنوید کوپی ٹی اے کا ممبرفنانس تعینات کردیا گیا جوتین ماہ کےلیے اس عہدے پر براجمان رہے گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رجسٹرڈادویات کے139اضافی پیکس کے ز یادہ سے ز یادہ نرخ کے تعین کی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں عبدالعلیم میمن کوڈی جی پاکستان سٹینڈرڈاینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی تعینات کرنیکی منظوری بھی دے دی گئی۔اسی اجلاس تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام کے ایکٹ 2018 کی منظوری بھی دی گئی۔