کرکٹ میں شرط ہارنے کے بعد اس شخص کو ایسی حرکت کرنا پڑگئی کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، آخر کار پولیس نے گرفتار کرلیا، ایسی کون سی گھناﺅنی حرکت کی تھی؟ جانئے

کرکٹ میں شرط ہارنے کے بعد اس شخص کو ایسی حرکت کرنا پڑگئی کہ کہیں منہ دکھانے کے ...
کرکٹ میں شرط ہارنے کے بعد اس شخص کو ایسی حرکت کرنا پڑگئی کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، آخر کار پولیس نے گرفتار کرلیا، ایسی کون سی گھناﺅنی حرکت کی تھی؟ جانئے

  

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں ایک نوجوان کرکٹ میچ پر بھاری شرط تو لگا بیٹھا مگر شرط ہارنے کے بعد ہوش آیا کہ بڑی غلطی ہو گئی۔ جیب میں بھاری رقم موجود نہیں تھی اور شرط جیتنے والے کا خوف دل پر سوار تھا، لہٰذا ایک ایسی گھٹیا حرکت کرنے پر مجبور ہو گیا کہ ساری دنیا میں رسوائی بھی ہوئی اور جیل بھی جانا پڑ گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس نوجوان نے کرکٹ میچ پر لگائی گئی شرط کے ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی ادائیگی سے بچنے کا طریقہ یہ نکالا کہ اپنے ہی قتل کا ڈرامہ رچا ڈالا۔ عرب نیوز کے مطابق عادل سکندر نامی اس نوجوان نے اپنے لباس پر سرخ رنگ کا فروٹ جوس انڈیل کر اپنے قتل کا ڈرامہ رچایا اور پھر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

سینئر پولیس افسر قمر زمان سردار کا کہنا تھا کہ عادل نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ایک میچ پر شرط لگائی تھی جو وہ ہار گیا۔ یہ میچ 18 مارچ کے دن کولمبو میں ہوا جس میں بنگلہ دیش نے شکست کھائی۔ بنگلہ دیش کی شکست کے ساتھ ہی عادل کی ہار بھی ہوگئی اور وہ شرط پر لگائی گئی رقم نہ ہونے کے باعث اپنے قتل کا ڈرامہ رچانے پر مجبور ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دو افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جو اس کے گلے پر چھری چلارہے ہیں۔ اس نے ایک میک اپ آرٹسٹ کی مدد سے اپنے گلے پر گہرے گھاﺅ کا نشان بھی بنوایا تھا اور کپڑوں پر انڈیلے ہوئے سرخ رنگ کے فروٹ جوس سے خون کا تاثر دیا تھا۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے بعد وہ غائب ہوگیا اور اس کے گھر والے بھی یہی سمجھتے رہے کہ اسے قتل کردیا گیا ہے۔ جب پولیس کو تمام تر کوشش کے باوجود عادل کی لاش نہ ملی تو شکوک و شبہات پیداہوگئے اور بالآخر ایک مخبر کی اطلاع پر میک اپ آرٹسٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے سچ اگل دیا اور اگلے ہی دن فرید پور سے عادل کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ اسے پولیس نے میڈیا کے سامنے پیش کیا جہاں اس نے اپنے ڈرامے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ شرط کی بھاری رقم ادا کرنے کے قابل نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ سب کچھ کرنے پر مجبور ہوگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -