معصوم لڑکی چیختی رہی اور ظالم ویڈیو بناتے رہے، ایک خبر جس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

معصوم لڑکی چیختی رہی اور ظالم ویڈیو بناتے رہے، ایک خبر جس نے پورے ملک کو ...

  

رباط (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے ساتھ جنسی جرائم کے واقعات تو ہر جگہ پیش آتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں مراکش میں ایک ایسا بھیانک واقعہ پیش آگیا جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’العربیہ‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک بدمعاش شخص ایک کم عمر لڑکی کو سر عام جنسی زیادتی بنانے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ درندہ صفت شخص کمسن لڑکی کا لباس نوچ کر اسے برہنہ کر رہا ہے جس پر وہ چلاتے ہوئے اسے کہتی ہے ”تمہاری کوئی بہن نہیں ہے؟ اگر کوئی تمہاری بہن کے ساتھ ایسا کرے تو تمہیں کیسا لگے گا؟“لڑکی کی چیخ و پکار کے باوجود یہ بدفطرت شخص اس پر حملہ جاری رکھتا ہے جبکہ اس دوران اس کے باقی ساتھی قہقہے لگاتے ہوئے ویڈیو بناتے رہتے ہیں۔ سرعام لڑکی کی عزت پر حملہ کرنے والے اس درندے کا چہرہ ویڈیو میں واضح طو رپر دیکھا جاسکتاہے، لیکن اس کے باوجود تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -