یہ ائیرلائن کے ملازمین مسافروں کے سامان کو اتنی عقیدت سے چوم کیوں رہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

یہ ائیرلائن کے ملازمین مسافروں کے سامان کو اتنی عقیدت سے چوم کیوں رہے ہیں؟ ...
یہ ائیرلائن کے ملازمین مسافروں کے سامان کو اتنی عقیدت سے چوم کیوں رہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ائیر ایشیا کے ملازمین مسافروں کا سامان کنویئر بیلٹ سے اٹھا کر بے دردی کے ساتھ نیچے پھینکتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ویڈیو ایک خاتون مسافر نے بنائی تھی، جس کا کہنا تھا کہ ائیرلائن ملازمین کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے اس کے سامان کو نقصان پہنچا تھا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس ویڈیو کے جواب میں ائیرایشیا گروپ کے سی ای او کی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے ملازمین کے رویے پر معذرت کی اور کہا کہ سامان کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے ہینڈل کرنے والے افرا دکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کے اس اعلان کے بعد یہ تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی جس میں ائیر ایشیا کے بیگج ہینڈلنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو دیکھا جاسکتاہے جو مسافروں کے سامان کو چوم ر ہے ہیں اور مسکراہٹ کے ساتھ بریف کیسوں کو اپنے سینے سے لگارہے ہیں۔
محمد عامر عزت نامی ایک ملازم نے یہ ویڈیو اور کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”ڈیئر بیگ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تمہارا وزن کتنا زیادہ ہے، میں ہمیشہ تمہیںمحبت اور مسکراہٹ کے ساتھ ہینڈل کروں گا۔ مجھے تم سے بہت محبت ہے پیارے بیگ!“
سوشل میڈیا پر ہی یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ انوکھا آئیڈیا ائیرلائن کے سی ای او کا ہی تھا جس نے بیگج ہینڈلنگ سٹاف سے کہا کہ وہ مسافروں کے سامان کے ساتھ اپنی ایسی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں جن سے ظاہر ہو کہ وہ مسافروں کے سامان کو بہت عزیز رکھتے ہیں اور اسے ہمیشہ عزت کے ساتھ ہینڈل کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -