جیسن ہولڈر کا دورہ پاکستان کے لئے آنے والے سکواڈ سے نام واپس لینے کا امکان

جیسن ہولڈر کا دورہ پاکستان کے لئے آنے والے سکواڈ سے نام واپس لینے کا امکان
جیسن ہولڈر کا دورہ پاکستان کے لئے آنے والے سکواڈ سے نام واپس لینے کا امکان

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دورہ پاکستان کیلئے آنے والی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے آ ل راونڈر کھلاڑی جیسن ہولڈر کی جانب سے سکواڈ سے نام واپس لیے جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ 

نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈکوپاکستان کے دورے کیلئے ٹیم تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور چند کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کئی کھلاڑی مختلف وجوہات کی بنیاد پر ٹیم کو دستیاب ہی نہیں ہیں۔دوسری جانب آل راؤنڈرجیسن ہولڈر کا سکواڈ سے نام واپس لینے کا امکان ظاہر ہورہا ہے اور جیسن ہولڈرکے دستیاب نہ ہونے سے بورڈ کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔تاہم ویسٹ انڈیز سکواڈمیں کم ازکم 5نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے، آندریفلیچر،چیڈوک والٹن اورسیموئل بدری سکواڈ میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ہفتے کی شب کراچی پہنچنا ہے۔

مزید : کھیل