فیصل آباد کے شہریوں نے پاک فوج کی محبت میں ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے عوام کی پاک فوج سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن فیصل آباد کے شہریوں نے پاک فوج کی محبت میں کمال کردیا۔
پاکستان نرسری گراﺅنڈ فیصل آباد میں پھولوں کی نمائش کے دوران پاک فوج سے محبت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ نمائش کے دوران پھولوں کے ذریعے پاک فوج کو خوشبودار خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ آرٹسٹوں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھولوں کے ذریعے’ پاک فوج کو سلام‘ لکھ کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔