چین میں تیار ہونے والی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج میں غلطیوں کا انکشاف ،نازک صورتحال میں تشویشناک خبر آگئی

چین میں تیار ہونے والی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج میں غلطیوں کا انکشاف ...
چین میں تیار ہونے والی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج میں غلطیوں کا انکشاف ،نازک صورتحال میں تشویشناک خبر آگئی

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی نے چین سے آنے والی کورونا ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج میں غلطیوں کا انکشاف کرتے ہوئے ان سے مزید ٹیسٹ کرنا بند کر دئیے ۔مڈل ایسٹ آئی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی ٹیسٹنگ کٹس کے کچھ نمونے لیے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہیں اس لیے کورونا ٹیسٹنگ کٹس کے لیے چین کی ایک اور کمپنی کو آرڈر دیا ہے ۔ادھر سپین نے بھی کہا کہ چین سے آنے والی نو ہزار ٹیسٹنگ کٹس خراب ہیں جن کے نتائج کی درستگی کی شرح 30فیصد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جس کمپنی نے ترکی کو خراب ٹیسٹنگ کٹس فراہم کیں ،اسی کمپنی نے انہیں بھی خراب ٹیسٹنگ کٹس دیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -