برطانوی ٹی وی نے عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر کیوں چلائی؟ شہباز گل نے وضاحت کردی

برطانوی ٹی وی نے عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر کیوں چلائی؟ شہباز ...
برطانوی ٹی وی نے عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر کیوں چلائی؟ شہباز گل نے وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے وضاحت کی ہے کہ برطانوی ٹی وی چینل نے غلطی سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر چلائی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ برطانوی ٹی وی کی جانب سے اپنے وزیر اعظم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر چلائی جانی تھی لیکن انہوں نے غلطی سے وزیر اعظم عمران خان کا نام لکھ دیا۔ ’اللہ کے کرم سے خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے دفتر سے گھر گئے ہیں۔‘

خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ بورس جانسن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا کے خلاف قومی جنگ کی قیادت کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -