گھر کی چھت اور مسجد وں میں باجماعت نماز پڑھنے کے الزام میں 200 سے زائد نمازیوں پر مقدمات درج

گھر کی چھت اور مسجد وں میں باجماعت نماز پڑھنے کے الزام میں 200 سے زائد نمازیوں ...
گھر کی چھت اور مسجد وں میں باجماعت نماز پڑھنے کے الزام میں 200 سے زائد نمازیوں پر مقدمات درج

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر کی طرح کورونا وائرس نے بھارت میں بھی خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہےجبکہ مودی سرکار نے عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں اکیس روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے ،پاکستان کی طرح بھارت میں بھی ہر قسم کے مذہبی اجتماعات اور مساجد میں 5 سے زیادہ افراد کے با جماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد ہے ،بھارت کی مختلف ریاستوں میں مساجد اور گھروں کی چھتوں پر باجماعت نماز پڑھنے پر 200 سے زائد افراد پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف ریاست کرناٹک کے بیلگام شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنے والے مسلمانوں پر پولیس نے دھاوا بولتے ہوئے لاٹھی چارج کر دیا۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستان بھر میں اکیس روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے،ہندوستان میں تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔مودی سرکار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی پابندی کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھروں میں ہی محصور رکھیں  جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت کارروائی کی جا رہی ہے ، انڈیا کی مسلم تنظیموں جمعیت علمائے ہند،جماعت اسلامی ،جمعیت اہل حدیث  سمیت دیگر تنظیموں نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ نماز جمعہ سمیت پانچوں فرض نمازیں اپنے گھروں میں ہی ادا کریں تاہم مسجدیں کھلی رہیں گی اور مسجدوں میں صرف تین سے پانچ افراد ہی باجماعت نماز ادا کر سکیں گے ۔بھارتی حکومت  کی جانب سے بھی انڈیا میں بسنے والے تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اس کے باوجود بعض علماء نےحکومتی پابندی کا حکم مسترد  کرتے ہوئے  مسجدوں میں باجماعت نماز پڑھنے کا اعلان کیا تھا جس پر کئی علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 250 افراد پر باجماعت نماز پڑھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال کے ٹیلہ جمال پورہ اور اسلام پورہ کے علاقوں میں گھروں کی چھتوں پر باجماعت نماز پڑھنے والے 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں نماز باجماعت ادا کرنے کے الزام میں پولیس نے 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے  جبکہ بنگلو ر کے منہاج نگر میں بھی مسجد میں با جماعت نماز پڑھنے والے 55 نمازیوں اور امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -