برطانوی چیف میڈیکل افسر کرونا وائرس میں مبتلا

برطانوی چیف میڈیکل افسر کرونا وائرس میں مبتلا
برطانوی چیف میڈیکل افسر کرونا وائرس میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیراعظم اور وزیر صحت کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

برطانوی چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی 7 دن کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے، کرس ویٹی نے خود کو 7 روز کے لیے الیون ڈاوننگ اسٹریٹ میں آئسولیٹ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرس ویٹی نے کہا کہ ’کرونا وائرس کے طبی ردعمل کے بارے میں حکومت کو مشورے دیتا رہوں گا۔‘

قبل ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے معمولی کھانسی اور بخار کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تھا ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔خیال رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 ہلاکتیں ہوئیں۔