کورونا وائرس، بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو آج واپس لایا جائے گا

کورونا وائرس، بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو آج واپس لایا جائے گا
کورونا وائرس، بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو آج واپس لایا جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنکاک ایئر پورٹ پر پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت اوورسیز کے مطابق بنکاک میں پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج رات 8 بجے وطن واپس لایا جائے گا جبکہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا کا نظام مفلوج ہوچکا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہیں۔ ملک کے تمام ایئر پورٹس پر انتظامات بھی مکمل ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -