کورونا وائرس، یو اے ای میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان

کورونا وائرس، یو اے ای میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا ...
کورونا وائرس، یو اے ای میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کرنے پر 22 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے اٹارنی جنرل نے جرمانہ سے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔ نئے احکامات کے مطابق غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے والوں پر 90 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔کورونا سے بچاو¿ کے لیے ماسک نہ پہننے اور مناسب فاصلہ نہ رکھنے والے افراد پر بھی 45 ہزار روپے تک کا جرمانہ ہو گا۔

یو اے ای میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر اکسانے والے ایشیائی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ نوجوان نے کورونا سے متعلق حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کے لیے لوگوں کو اکسایا تھا جبکہ نوجوان نے لوگوں کو اکسانے کے لیے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -