کورونا کے وار جاری، دنیا بھر میں کتنے افراد موت کے منہ میں جا چکے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

کورونا کے وار جاری، دنیا بھر میں کتنے افراد موت کے منہ میں جا چکے؟ جان کر آپ ...
کورونا کے وار جاری، دنیا بھر میں کتنے افراد موت کے منہ میں جا چکے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 364 جبکہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 177ممالک میں پھیل چکا ہے۔  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 33 ہزار افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں 9 ہزار 134 اموات ہوچکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -