حکومت یونیورسٹیز کو اربوں روپے کافنڈ دیتی ہے کچھ تو کردار ادا کریں،فوادچودھری

حکومت یونیورسٹیز کو اربوں روپے کافنڈ دیتی ہے کچھ تو کردار ادا ...
حکومت یونیورسٹیز کو اربوں روپے کافنڈ دیتی ہے کچھ تو کردار ادا کریں،فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ یونیورسٹیو ں کا کام ہی ریسرچ کرنا ہے،چیئرمین ایچ ای سی کو پیغام دیا کہ یونیورسٹیز کو کورونا پر کچھ کرنا چاہیے،حکومت یونیورسٹیز کو اربوں روپے کافنڈ دیتی ہے کچھ تو کردار ادا کریں۔


وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یونیورسٹیو ں کا کام ہی ریسرچ کرنا ہے،برطانوی یونیورسٹیاں کورونا وائرس پرریسرچ کررہی ہیں ،چیئرمین ایچ ای سی کو پیغام دیا کہ یونیورسٹیز کو کورونا پر کچھ کرنا چاہیے،حکومت یونیورسٹیز کو اربوں روپے کافنڈ دیتی ہے کچھ تو کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ یونیورسٹیز کاکام صرف پی ایچ ڈی کرنا تو نہیں اتنا حساس معاملہ ہے آگے سوچنا چاہیے،دنیا بھر کی یونیورسٹیاں کورونا وائرس سے متعلق حکومتوں کی مدد کررہی ہیں۔