سندھ میں لاک ڈائون مزید سخت، اب دکانیں کب بند ہوں گی ؟ شہریوں کیلئے بروقت خبرآگئی

سندھ میں لاک ڈائون مزید سخت، اب دکانیں کب بند ہوں گی ؟ شہریوں کیلئے بروقت ...
سندھ میں لاک ڈائون مزید سخت، اب دکانیں کب بند ہوں گی ؟ شہریوں کیلئے بروقت خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے لاک ڈائون میں مزید سختی کرتے ہوئے کل سے دکانیں 8 بجے رات کے بجائے 5 بجے بند کرنے کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے لاک ڈائون میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل سے شام 5 بجے سے صوبے بھر میں دکانیں بند کرانے کی ہدایت کردی ہے، تاہم صرف میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بتایا کہ 12 گھنٹے کھلنے والی دکانیں اب صرف 9 گھنٹے کھلیں گی، اور کل سے دکانیں رات 8 بجے کے بجائے شام 5 بجے بند کرائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ فیڈ کی دکانیں بند ہونے کے سبب گھروں میں پالے گئے جانوروں اور پرندوں کی خوراک کی کمی کا سامنا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو گھنٹے کے لیے پالتو جانوروں اور پرندوں کی خوراک کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی، ان دکانوں کے لیے دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ لاک ڈائون میں مزید سختی کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، اور پولیس حکومتی فیصلے پر کل سے عملدرآمد کرائے گی اور فیصلے کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔