نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا پیغام نشر کرنے والا پولیس اہلکار روپڑا

نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا پیغام نشر کرنے والا پولیس اہلکار روپڑا
نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا پیغام نشر کرنے والا پولیس اہلکار روپڑا

  

کراچی(ویب ڈیسک) نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے حکم کے بعد پولیس کنٹرول پر پیغام دینے والا اہلکار پیغام دیتے ہوئے شدت جذبات سے روپڑا۔ایکسپریس کے مطابق سندھ پولیس کے کنٹرول پر پیغام چلانے والا پولیس اہلکار اس وقت رونے لگا جب وہ کنٹرول پر پیغام چلارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہدایت کی روشنی میں نماز جمعہ کا اجتماع کہیں نہیں ہوگا، حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔اس دوران وہ بار بار روتا رہا اور پیغام سننے والے دوسرے پولیس اہلکار کنٹرول پر ہی اس کی ہمت بندھاتے رہے۔ اس پولیس اہلکار کی جانب سے پیغام کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -