پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لیکن دراصل کھپت پر کیا اثر پڑا؟ حیران کن خبرآگئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لیکن دراصل کھپت پر کیا اثر پڑا؟ حیران کن ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لیکن دراصل کھپت پر کیا اثر پڑا؟ حیران کن خبرآگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے وجہ سے پیٹرول کی طلب میں 40 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی طلب میں 50 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں ہوا ہے۔

وفاقی وزراءعمر ایوب، علی زیدی، شیخ رشید، معاونِ خصوصی ندیم بابر، مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمیٹی کی سرکلر ڈیبٹ کی رپورٹنگ میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے نیپرا کو اقدامات کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں پاکستان میں انرجی مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے پاور ڈویژن کی کارگردگی کی رپورٹ پیش کی گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت کی کہ توانائی مارکیٹ میں اصلاحات کا عمل وقت پر مکمل کیا جائے، نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کی تشکیل میں انڈسٹری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ نئے مسابقتی مارکیٹ نظام پر متعلقہ ادارے باقاعدگی سے رپورٹ کابینہ کمیٹی کو دیں۔وزارتِ پیٹرولیم نے اجلاس کو کورونا وائرس کے پیٹرول کی طلب پر اثرات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پیٹرول مصنوعات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے متعلقہ وزارت کو ملکی اسٹوریج صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -