منشیات برآمدگی کیس،راناثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

منشیات برآمدگی کیس،راناثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
منشیات برآمدگی کیس،راناثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورفریقین کے وکلا کو بحث کیلئے 25 اپریل کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہور میں سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،رانا ثنا اللہ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ کورونا وائرس کے خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،عدالت نے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورفریقین کے وکلا کو بحث کےلئے 25 اپریل کو طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -