اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کےلئے عوام گھروں میں رہیں ،چودھری سرور

اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کےلئے عوام گھروں میں رہیں ،چودھری سرور
اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کےلئے عوام گھروں میں رہیں ،چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں،اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کےلئے عوام گھروں میں رہیں ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں ،کورونا سے نمٹنے کےلئے قوم کو ایک ہونا ہوگا ،ہر فرد ذمہ داری پورے کر ے ،انہوں نے کہاکہ کورونا بحران سے متاثر غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کر یں گی ،

چودھری سرور نے کہاکہ وزیر اعظم عوام دوست وژن کے تحت پالیسیاں بنا رہے ہیں ،کورونا بحران سے متاثر افرادکی مدد کیلئے مخیر حضرات کوآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -