ننکانہ صاحب میں بھی عمرہ سے آئے میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق لیکن تبلیغی جماعت کے مزید کتنے افراد میں کورونا کا شبہ ہے؟ مقامی اخبار نے خدشہ ظاہر کردیا

ننکانہ صاحب میں بھی عمرہ سے آئے میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق لیکن ...
ننکانہ صاحب میں بھی عمرہ سے آئے میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق لیکن تبلیغی جماعت کے مزید کتنے افراد میں کورونا کا شبہ ہے؟ مقامی اخبار نے خدشہ ظاہر کردیا

  

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کی آئسولیشن وارڈ میں داخل میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی قصبہ منڈی فیض آباد کے میاں بیوی عبدالشکور اور کشور بی بی عمرہ کرکے واپس آئے تھے جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوادئیے اور آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق دونوں مریضوں کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آنے پر متاثرہ افراد کے اہل خانہ جن میں محمد اکبر، حمیدہ بی بی، زین، میرب، عبداللہ، عبدالمجید، رفعت بی بی، دانیال اور حفصہ شامل ہیں کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں،ادھریحانوالہ گاﺅں کی مسجد میں ٹھہرے تبلیغی جماعت کے 8 ارکان کا چیک اپ کیا گیا،آٹھوں ارکان محمد عبداللہ ،محمد اعجاز اورمحمد زبیر وغیرہ میں مثتبہ علامات کی موجودگی کے باعث ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ کی آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ،ضلع میں کل 17 مشتبہ مریضوں میں سے 5 کو جگہ کی کمی کے باعث آرایچ سی واربرٹن میں رکھا گیا ہے ۔

ٹیسٹوں کے لئے نمونے لاہور بھیج دئیے گئے ہیں ،بھٹہ چوک سے متصل آبادیکو سیل کردیا گیا ہے اورمحکمہ صحت کمیٹیو ں نے پولیس کی مدد سے مکینوں کاچیک اپ شروع کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ننکانہ صاحب -