کوروناوائرس، "میری مدد فرمائیے ، میں . . . " ڈاکٹرعامرلیاقت حسین میدان میں آگئے، اپیل کردی

کوروناوائرس، "میری مدد فرمائیے ، میں . . . " ڈاکٹرعامرلیاقت حسین میدان میں ...
کوروناوائرس،

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثر ہے اور اب لاک ڈائون کی صورتحال میں لوگوں کو راشن وغیرہ کی ضرورت پیش آرہی ہے ، ایسے میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی میدان میں آگئے اور لوگوں سے بھی مدد کی اپیل کردی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لکھا "ضروری گذارش، مجھے آپ کا ساتھ چاہیے میرے حلقے میں صورتحال ناگفتہ با ہے ، مجھے لائنز ایریا کے مختلف حصوں اور کوارٹرز سمیت دیگر علاقوں میں راشن، ادویات،ایمرجنسی لائٹش، سینی ٹائزرز، دستانے اور ماسک سمیت علاج معالجے کا انتظام کرانے کے لیے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے"۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ " 50سے 60لاکھ روپے کا عطیہ مل جائے تو فی الوقت حلقہ مکینوں کو کسی سےمانگنے کی ضرورت محسو س نہیں ہوگی آپ کا عامر لیاقت حسین خود ہر ایک کے گھرن جائے گا اور آپ کی امانت سب کے سامنے پہنچا دیگا ، میری مدد فرمائیے ، میں ان باکس اوپن کردوں گا آپ رابطہ کر لیجیے گا "

انہوں نے مزید لکھا کہ" کوئی آگےآنا چاہتا ہے تو وہ ان باکس پر یا شام تک رابطہ نمبر دوں گارابطہ فرمائیں، کوئی نہیں دینا چاہتا تو دعا دے لیکن حلقے کے لوگوں کے لیے میں بھیک مانگوں گا،کچھ نہیں دے سکتے توگالیاں وہاں سے دیں جہاں اللہ نہ دیکھ رہاہو(ممکن نہیں)گالی گلوچ بریاگیڈہرحدپھلانگ چکے، انتظار کرو!"

مزید :

قومی -کورونا وائرس -