خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلہ

خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلہ
خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا، اسلام آباداورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ،  ریکٹرسکیل پرزلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘  کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباداورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ،جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے جبکہ کئی افراد خوف سے اپنے گھروں اور عمارتوں سے بھی باہر نکل آئے۔  ریکٹرسکیل پرزلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ،زلزلےکی گہرائی 209 کلومیٹرتھی۔ زلزلہ پیمامرکز  کے مطابق زلزلےکامرکزافغان تاجکستان بارڈرتھا،ابتدائی طورپر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ 

مزید :

ماحولیات -