”میں یہ بلڈنگ کورونا کیخلاف جنگ کیلئے پیش کر رہا ہوں“ باکسر عامر خان نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

”میں یہ بلڈنگ کورونا کیخلاف جنگ کیلئے پیش کر رہا ہوں“ باکسر عامر خان نے ...
”میں یہ بلڈنگ کورونا کیخلاف جنگ کیلئے پیش کر رہا ہوں“ باکسر عامر خان نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بولٹن میں موجود اپنا شادی ہال کورونا وائرس سے جنگ میں استعمال کرنے کیلئے پیش کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 33 سالہ سابق ورلڈ لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں کہ عام لوگوں کیلئے اس وقت ہسپتال میں بیڈ حاصل کرنا کتنا مشکل ہے، اسی لئے میں اپنی 60 ہزار سکوائر فٹ پر قائم 4 منزلہ بلڈنگ نیشنل ہیلتھ سروس کو دینے کو تیار ہوں تاکہ وہ کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کرسکیں۔عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل آﺅٹ لٹ کیلئے استعمال ہونا تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پریمیر لیگ سائیڈ چیلسی نے بھی اپنے سٹیمفورڈ برج سٹیڈیم میں موجود ہوٹل میں نیشنل ہیلتھ سروس سٹاف کو مفت رہائش دینے کی پیشکش کردی تھی۔ اس مشکل وقت میں راجر فیڈرر، کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی سمیت کئی سپورٹس سٹارز بھاری عطیات کا اعلان کرچکے ہیں۔