حمزہ شہباز نے ایک مرتبہ پھر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

حمزہ شہباز نے ایک مرتبہ پھر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
حمزہ شہباز نے ایک مرتبہ پھر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی۔ لیگی رہنما نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیلوں میں بھی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض موجود ہیں، جیل میں قید صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جیلوں میں قید ملزموں کی ضمانتیں دائر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -