”عماد وسیم بھارتی کھلاڑی ہردیک پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر ہیں“ سابق آسٹریلین کرکٹر نے بھارتیوں کو حقیقت بتا دی

”عماد وسیم بھارتی کھلاڑی ہردیک پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر ہیں“ سابق آسٹریلین ...
”عماد وسیم بھارتی کھلاڑی ہردیک پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر ہیں“ سابق آسٹریلین کرکٹر نے بھارتیوں کو حقیقت بتا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر بریڈ ہوگ نے پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کو بھارتی آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا سے زیادہ بہتر آل راﺅنڈر قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 31 سالہ عماد وسیم نے 53 ون ڈے اور 43 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جبکہ ابھی تک ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کیا، انہوں نے دونوں فارمیٹس میں بالترتیب 952 اور 257 رنز سکور کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر 42 وکٹیں بھی لی ہیں۔

دوسری جانب پانڈیا تینوں فارمیٹس میں بھارت کی نمائندگی کررہے ہیں جنہوں نے 54 ون ڈے میچز میں 957 رنز بنانے کے ساتھ 54 وکٹیں لیں، 40 ٹی 20 میں 310 رنز اور 38 وکٹیں جبکہ 11 ٹیسٹ میچز میں 532 رنز بنانے کے ساتھ 17 شکار کئے ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ہوگ نے کہاکہ میں بہتر آل راﺅنڈر کے طور پر عماد وسیم کا انتخاب کروں گا جبکہ پانڈیا کو انجری سے واپسی کے بعد اپنی اہمیت ثابت کرنا ہو گی۔

مزید :

کھیل -