کورونا کیخلاف جنگ، پیپسی کے ملازمین  کی طرف سے کتنی رقم حکومت کوعطیہ کردی گئی؟ اعلان ہوگیا

کورونا کیخلاف جنگ، پیپسی کے ملازمین  کی طرف سے کتنی رقم حکومت کوعطیہ کردی ...
کورونا کیخلاف جنگ، پیپسی کے ملازمین  کی طرف سے کتنی رقم حکومت کوعطیہ کردی گئی؟ اعلان ہوگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوصوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے چیف منسٹر سپیشل فنڈفار کوروناکنٹرول کیلئے63لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، 

محکمہ محنت کے ذیلی ادارے ”پیسی“ کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر کورونا کنٹرول فنڈ میں بطورعطیہ پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناتھاکہ کورونا کنٹرول کیلئے”پیسی“ کے افسران اورسٹاف کاعطیہ قابل تحسین ہے، کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مل جل کر مقابلہ کریں گے،  معاشرے کے صاحب ثروت افراد کوکورونا کنٹرول کی کوششوں میں بھر پور کرداراداکرنا چاہیے، کورونا جیسی آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کی تائید اورحمایت بے حد ضروری ہے، ہرفرد اپنا کردارادا کرے تو کورونا ریکارڈ مدت میں ختم ہوسکتا ہے۔

صوبائی وزیر انصرمجیدنیازی کا کہناتھاکہ ”پیسی“کے درجہ چہارم کے علاوہ دیگر سٹاف نے کورونا کنٹرول کیلئے عطیہ پیش کرکے اپنی قومی ذمہ داری نبھائی، کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کاوشوں میں بزدار حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کورونا کے خاتمے کیلئے خدمات پہلے ہی پیش کرچکے ہیں، کورونا کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ نبھائیں گے۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -