”پاکستان میں مزہ تو بہت آیا مگر ایک غلطی کر بیٹھا کہ وہاں جانے سے پہلے۔۔۔“ ڈیل سٹین سے کیا غلطی ہوئی اور کس چیز نے انہیں پریشان کیا؟ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں

”پاکستان میں مزہ تو بہت آیا مگر ایک غلطی کر بیٹھا کہ وہاں جانے سے پہلے۔۔۔“ ...
”پاکستان میں مزہ تو بہت آیا مگر ایک غلطی کر بیٹھا کہ وہاں جانے سے پہلے۔۔۔“ ڈیل سٹین سے کیا غلطی ہوئی اور کس چیز نے انہیں پریشان کیا؟ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین پاکستان میں گزرے خوشگوار لمحات یاد کرنے لگے جن کا کہنا ہے کہ میں نے ہوٹل اور سٹیڈیم تک محدود رہ کر بھی بہت لطف اٹھایا البتہ ایک غلطی ہوئی کہ پاکستان جانے سے پہلے وہاں کے موسم سے متعلق معلومات نہیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیل سٹین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی اور اگرچہ انہیں وطن واپس لوٹے ہوئے 2 ہفتے گزر چکے ہیں مگر اب بھی وہ پاکستان میں گزارے ہوئے وقت کی خوشگوار یادوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر وقت ہوٹل میں گزارنے کے باوجود بھی پاکستان میں بہت لطف اندوز ہوا، مجھے وہاں سے آئے ہوئے 2 ہفتے ہوچکے ہیں اور اس حقیقت کے باوجود کہ ایک طرح سے ہم وہاں پر ہوٹل تک محدود تھے پھر بھی مجھے پی ایس ایل کھیلنے میں کافی لطف آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم باہر گھومنے نہیں جاسکے کیونکہ پی سی بی اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ کچھ غلط نہ ہو، ویسے بھی آپ وہ شخص نہیں بننا چاہتے جو باہر جاتا، کچھ ہوتا توپاکستان میں تمام کرکٹ رک جاتی، میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے سوئمنگ پول تک جاتا، مگر مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں تھا البتہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے مجھے قرنطینہ میں 6 ہفتے ہوچکے ہیں۔

ڈیل سٹین کو پاکستان میں سرد موسم کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ہوئی جس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک غلطی ہوئی کہ پاکستان جانے سے قبل میں نے وہاں کے موسم سے متعلق معلومات نہیں لیں اور میں نے کبھی اتنی سردی نہیں دیکھی، میں 90 فیصد وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوڈی پہنے رہتا کیونکہ اپنے ساتھ گرم کپڑے نہیں لایا تھا۔

ڈیل سٹین نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اچانک ہماری واپسی کا فیصلہ ہوا، اگلے دن میچ تھا مگر اس سے قبل ہی میں اپنے گھر واپس بھی پہنچ چکا تھا، میں اس انداز میں وہاں سے واپس نہیں آنا چاہتا تھا مگر جس قسم کی صورتحال تھی اس میں جہاز پر سوار ہونا ہی زیادہ بہتر رہا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -