کیا کورونا وائرس یہودیوں کو زیادہ نشانہ بنارہا ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

کیا کورونا وائرس یہودیوں کو زیادہ نشانہ بنارہا ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف ...
کیا کورونا وائرس یہودیوں کو زیادہ نشانہ بنارہا ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے متعلق عمر اور صحت کے حوالے سے تو بتایا جا رہا تھا کہ یہ زائد عمر اور خراب صحت والے لوگوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے لیکن اب اس حوالے سے برطانوی حکام نے حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ اس وائرس سے سب سے زیادہ یہودی مذہب کے ماننے والوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ اب تک برطانیہ میں اس سے جتنی اموات ہوئی ہیں ان میں مرنے والے ہر 20افراد میں سے ایک یہودی تھا۔
رپورٹ کے مطابق ان اعداوشمار کو دیکھتے ہوئے یہودی کمیونٹی سربراہان یہودیوں کو متنبہ کر رہے ہیں کہ انتہائی ناگزیر صورتحال کے علاوہ گھروں سے مت نکلیں کیونکہ وائرس یہودیوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اب تک برطانیہ میں کورونا وائرس سے 465افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 25یہودی تھے۔ اگر برطانوی آبادی کا مذہب کے حوالے سے تناسب دیکھا جائے تو مرنے والے یہودیوں کی یہ تعداد دیگر مذاہب کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

مزید :

برطانیہ -