کورونا وائرس کی وباءکے دوران ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ کی سیٹ چاٹنے والی لڑکی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

کورونا وائرس کی وباءکے دوران ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ کی سیٹ چاٹنے والی لڑکی، ...
کورونا وائرس کی وباءکے دوران ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ کی سیٹ چاٹنے والی لڑکی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف دنیا کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے، ایسے میں ایک امریکی لڑکی نے ایسی کریہہ حرکت کر ڈالی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 21سالہ ایوا لوئس نامی لڑکی ٹک ٹاکر ہے جس نے جہاز میں سفر کے دوران جہاز کے ٹوائلٹ کی سیٹ چاٹنے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے۔ اس نے یہ ویڈیو ’کورونا چیلنج‘ کے ٹرینڈ میں پوسٹ کی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔


یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایوا لوئس کو ڈاکٹر فل نے اپنے شو میں مدعو کیا جہاں ایوا لوئس کاکہنا تھا کہ ”مجھے اس بات سے سخت کوفت ہو رہی تھی کہ کورونا وائرس مجھ سے زیادہ مشہور ہو رہا ہے، جس پر میں نے یہ ویڈیو بنا کر پوسٹ کر دی۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کورونا وائرس کو اتنی اہمیت کیوں دے رہے ہیں جبکہ میرے خیال میں یہ وباءکوئی ایسا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے کہ کوئی آپ کے پاس کھانسے یا چھینکے اور آپ کو وائرس لاحق ہو جاتا ہے۔“