کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں گاڑیوں کی سب سے بڑی ریس بھی ملتوی ہو گئی

کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں گاڑیوں کی سب سے بڑی ریس بھی ملتوی ہو گئی
کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں گاڑیوں کی سب سے بڑی ریس بھی ملتوی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے سبب امریکہ کی سب سے بڑی انڈیانا پولس 500 میل ریس کو23 اگست تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈیانا پولس ریس میں گاڑیوں کی اوسط رفتار230 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے اور یہ رواں سال مئی کے آخر میں شیڈول تھی تاہم اس کو کورونا وائرس کے سبب اگست تک موخر کر دیا گیا ہے۔ انڈیانا پولس امریکہ میں گاڑیوں کی سب سے بڑی ریس ہے جس کو دیکھنے کیلئے ہر سال 300,000 کے قریب تماشائی جمع ہوتے ہیں۔ رواں برس تماشائیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ دو بار فارمولا ون کے چیمپین فرنینڈو الونسو بھی اس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ریس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے شائقین کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایونٹ کو ملتوی کرنا مناسب فیصلہ ہے۔ انڈیاناپولس کے مقابلے مئی کے آخری ہفتے میں ہونے تھے لیکن اب 12 سے 16 اگست2020 تک ہوں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب عالمی ٹینس فیڈریشن اور ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے بھی روک دیئے گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے کورونا وائرس کے سبب سات جون تک تمام مقابلے روک دئیے ہیں جبکہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے

مزید :

کھیل -