تبلیغی جماعت کی چودہ رکنی ٹیم کے بلڈ ٹیسٹ نمونے حاصل کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایسا کام کر دیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا

تبلیغی جماعت کی چودہ رکنی ٹیم کے بلڈ ٹیسٹ نمونے حاصل کرنے کے بعد ضلعی ...
 تبلیغی جماعت کی چودہ رکنی ٹیم کے بلڈ ٹیسٹ نمونے حاصل کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایسا کام کر دیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (آئی این پی)انتظامیہ نے کروناوائرس کے خطرہ کے پیش نظرگل والہ چوک میں واقع مسجد میں کراچی سے آئی تبلیغی جماعت کی چودہ رکنی ٹیم کوکروناکے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے تحت مسجد میں رکھ کر بلڈ ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے اور رزلٹ آنے تک مسجد کو قرنطینہ سنٹرکادرجہ دیتے ہوئے انہیں مسجد کے اندر رکھاکر مسجد کو سیل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ جامع مسجدخدیجہ الکبیری گل والہ چوک میں کراچی سے تبلغی جماعت آئی ہوئی ہے جس پر انتطامیہ نے فوری طور پر مسجدکو حفاظتی انتظامات کے تحت سیل کرتے ہوئے تبلغی جماعت کے 14کارکنوں کے خون کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے ہیں اور تمام افراد کو رپورٹ آنے تک مسجدکو قرطینہ سنٹر کادرج دیکرانہیں مسجد میں ہی حفاظتی اقدامات کے تحت رکھاگیاہے،انتظامیہ کی جانب سے مسجد کو سیل کرتے ہوئے  پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدائت کی گئی ہے۔