8 ارب کے ٹیکسز معاف، مالی امداد کا اعلان ، عثمان بزدار نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سناد ی

8 ارب کے ٹیکسز معاف، مالی امداد کا اعلان ، عثمان بزدار نے کورونا سے لڑنے والے ...
8 ارب کے ٹیکسز معاف، مالی امداد کا اعلان ، عثمان بزدار نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سناد ی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی،پنجاب میں 18ارب کے ٹیکس معاف  اور 25لاکھ گھرانوں کی مالی امداد کیلئے 10ارب روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ گھرانوں کو 4 ہزار روپے مالی امداد دی جائےگی، 15ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز بھی معاف کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاو¿ں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے، صوبہ بھر کی جیلوں میں 3100قیدیوں کی سزا90روزکیلئے معطل،انڈرٹرائل قیدیوں کیلئے سفارشات تیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹراورہیلتھ پروفیشنل کوایک تنخواہ کے برابرسپیشل الاؤنس ملے گا، انسداد کورونا مہم میں جاں بحق ہونے والے ملازمین،ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنل کو شہداء پیکیج دیا جائے گا۔

اس سے قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو سائنیٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 200 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار کاکہناتھاکہ سب سے پہلے پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ،حفاظتی کٹس موجود ہیں،پریشانی کی بات نہیں، حکومت پنجاب صحافیوں کیلئے پیکیج کا بھی جائزہ لے گی اورانکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریگی۔

مزید :

قومی -