پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکواش لیجنڈ اور چار بار برٹش اوپن چیمپین اعظم خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 95 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔
نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق سکواش لیجنڈ کافی عرصے سے بیمار تھے اور ان کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والدمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اعظم خان نے 1959ءسے 1962ءتک مسلسل برٹش اوپن ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روش کیا۔سکواش فیملی نے اعظم خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔