کورونا وائرس کے خلاف جنگ،اسرائیلی اور چینی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کورونا وائرس کے خلاف جنگ،اسرائیلی اور چینی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایسا ...
کورونا وائرس کے خلاف جنگ،اسرائیلی اور چینی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

یروشلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل کی جنیالوجی اور جنیاتی ٹیسٹنگ کمپنی مائی ہیریٹیج، چین کی بڑی بائیو ٹیک کمپنی بی جی آئی جینومکس کے ساتھ مل کر اسرائیل میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیب قائم کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اطلاع عبرانی زبان کی مالی ویب سائٹ کیلکلسٹ نے دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لیب 9 اپریل تک قائم کردی جائے گی اور ایک دن میں وبائی کرونا وائرس کے 20 ہزار ٹیسٹ کیئے جاسکیں گے۔اسرائیلی وزارت صحت نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ 2 ہفتوں میں اسرائیل میں کرونا وائرس کے یومیہ ٹیسٹوں کی تعداد 30ہزار تک بڑھ جائے گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نئی لیب کا قیام اس اضافہ کا سب سے اہم عنصر ہوگا۔

مزید :

کورونا وائرس -