کورونا وائرس کا خوف ،اقوام متحدہ نے اہم ترین کانفرنس کتنے عرصے کے لئے ملتوی کردی؟جان کر آپکی پریشانی کی حد نہ رہے گی

کورونا وائرس کا خوف ،اقوام متحدہ نے اہم ترین کانفرنس کتنے عرصے کے لئے ملتوی ...
کورونا وائرس کا خوف ،اقوام متحدہ نے اہم ترین کانفرنس کتنے عرصے کے لئے ملتوی کردی؟جان کر آپکی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اقوام متحدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایٹمی عدم پھیلا ؤ معاہدہ (این پی ٹی) جائزہ کانفرنس 2020 نوول کرونا وائرس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ایک سال کے لئے ملتوی کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے پریس دفتر نے بتایا ہے کہ کروناوائرس کی صورتحال کے تناظر میں رکن ممالک نے جائزہ کانفرنس 2020 کو حالات سازگار ہونے تک بعد کی تاریخ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اپریل 2021 سے پہلے پہل کانفرنس کا  انعقاد کیا جائے گا۔پریس آفس نے صحافیوں کو دیئے گئے ایک نوٹ میں بتایا کہ کانفرنس کی نئی تاریخوں کے بارے میں معلومات مقررہ وقت پر پوسٹ کردی جائیں گی،جائزہ کانفرنس 2020 کا27 اپریل سے 22 مئی تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں انعقاد ہونا تھا۔13 مارچ کو کانفرنس کے نامزد صدر گوستاوو زلووینین نے 27 اپریل کو ایک مختصر طریقہ کار اجلاس کے انعقاد کے بعد اس ایونٹ کو ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن نیو یارک شہر میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلا اور 16 مارچ سے اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کی جزوی بندش سے طریقہ کار کے اس اجلاس کا انعقاد بھی ناممکن ہوگیا ہے۔این پی ٹی جائزہ کانفرنس کا1975 کے بعد سے ہرپانچ سال میں اجلاس ہوتا آیا ہے۔