ملک بھر میں کورونا وائرس سے پاک فوج کس طرح مقابلہ کر رہی ہے ؟ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتا دیا

ملک بھر میں کورونا وائرس سے پاک فوج کس طرح مقابلہ کر رہی ہے ؟ڈی جی آئی ایس پی ...
ملک بھر میں کورونا وائرس سے پاک فوج کس طرح مقابلہ کر رہی ہے ؟ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتا دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہے کہ وفاق وصوبائی انتظامیہ کرونا وائرس سے عوام کے تحفظ میں مصروف ہے اور پاک فوج کے جوان آرٹیکل 245کے تحت سول انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں فوجی دستے قرنطینہ سہولیات کے قیام میں بھی مدد دے رہے ہیں جبکہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پاک فوج کے دستے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ تعینات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 34، سندھ کے 29، خیبر پختونخوا کے 26، بلوچستان کے 9 اضلاع جبکہ پورے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تفتان میں مزید 600 افراد کے لیے قرنطینہ سہولت قائم کی جا رہی ہے جبکہ تفتان قرنطینہ سہولت میں فوجی جوان، ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چمن میں 805 کیمپوں پر مشتمل قرنطینہ سہولت قائم کی جا رہی ہے جس میں آرمی فیلڈ میڈیکل بٹالین کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے 10 اضلاع اور دور دراز کے علاقوں میں فوجی جوان تعینات ہیں جو اسکریننگ، ٹیسٹ اور دیگر اقدامات کےلیے سول انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں۔

ا?ئی ایس پی ار کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے چین سے آنے والے امدادی سامان کی خنجراب سے ترسیل کی جس میں چین سے موصول امدادی سامان میں 5 وینٹی لیٹر، 2000 کٹس، 200 میڈیکل سوٹس و دیگر طبی آلات شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ساتھ مشترکہ چیک پوسٹس قائم ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -