لاہور کے بعد فیصل آباد، گجرات، ملتان میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور کے بعد فیصل آباد، گجرات، ملتان میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
لاہور کے بعد فیصل آباد، گجرات، ملتان میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

  لاہور کے 27 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد فیصل آباد کے 19، گجرات کے چار اور ملتان کے  دو  علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جس کا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ زیادہ مثبت کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں نقل و حرکت محدود رہے گی اور شہریوں کے بلاضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔