’شہباز شریف کی جلد ضمانت ہونے والی ہے‘ پی پی رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ

’شہباز شریف کی جلد ضمانت ہونے والی ہے‘ پی پی رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ
’شہباز شریف کی جلد ضمانت ہونے والی ہے‘ پی پی رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ
سورس: Facebook

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے رہنما چوہدری منظور حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہت جلد ضمانت ہونے والی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ احسن اقبال کی گفتگو ناقابل قبول ہے،ہر کسی کو اپنے لہجے درست کرنے ہوں گے۔ پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوئے، مریم نواز کی ضمانت ہوگئی لیکن ہم نے مک مکا کا الزام عائد نہیں کیا۔ حمزہ شہباز جیل سے باہر آگئے جبکہ خورشید شاہ ابھی تک اندر ہیں ، شہباز شریف کی بھی جلد ضمانت ہونے والی ہے، پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال ہوگئے لیکن ہم نے کچھ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ  ان کا مطالبہ یہ ہے کہ فیصلے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے کیے جائیں اور انہیں باہر بیٹھ کر پی ڈی ایم پر نہ تھوپا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -