راولپنڈی میں جماعت اسلامی  کے پاور شو کی تیاریاں مکمل، قیصر شریف کا جلسہ گاہ کا دورہ

راولپنڈی میں جماعت اسلامی  کے پاور شو کی تیاریاں مکمل، قیصر شریف کا جلسہ گاہ ...
راولپنڈی میں جماعت اسلامی  کے پاور شو کی تیاریاں مکمل، قیصر شریف کا جلسہ گاہ کا دورہ
سورس: Facebook/File

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان نے  راولپنڈی میں پاور شو کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر صوبہ اور امیر ضلع بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قیصر شریف نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے،ضلعی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور کسی تصادم سے گریز کرے، اگر جلسے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پورا راولپنڈی بند کر دیں گے۔

انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ جلسے میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا، ضلعی انتظامیہ جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -