میانمار،فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے جاری،فورسز کی فائرنگ،90افراد ہلاک

میانمار،فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے جاری،فورسز کی فائرنگ،90افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی بغاوت کیخلاف میانمار میں عوام کا احتجاج جاری ہے، ایک مرتبہ پھر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین ینگون، منڈالے اور دیگر قصبوں کی سڑکوں پر نکلے۔ میانمار کے جرنیلوں کی جانب سے مسلح افواج کا دن منایا اور ساتھ ہی مظاہرین کیلئے انتباہ جاری کیا کہ انہیں باہر نکلنے پر سر اور پیٹھ میں گولی لگ سکتی ہے۔معزول قانون سازوں کی قائم کردہ فوج مخالف گروپ سی آر پی ایچ کے ترجمان ڈاکٹر ساسا نے ایک آن لائن فورم کو بتایا کہ آج کا دن مسلح افواج کیلئے شرم کا دن ہے۔ فوجی جرنیلوں نے 300 سے زائد بے گناہ شہریوں (مظاہرین) کی ہلاکت کے بعد مسلح افواج کا دن منایا۔میانمار کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح سویرے یانگون ڈالا کے نواحی علاقے میں پولیس سٹیشن کے باہر احتجاج کرنیوالے ہجوم پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 90 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب فوج نے سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات میں کہا کہ فوج جمہوریت کے تحفظ کیلئے پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکام نے عوام کی حفاظت اور ملک بھر میں امن کی بحالی کیلئے بھی کوشش کی ہے۔
میانمار ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -