”کوئی بھوکا نہ سوئے“رمضان میں پناہ گاہوں،لنگر خانوں میں سحر و افطار کا بندوبست کیا جائے:وزیر اعظم

”کوئی بھوکا نہ سوئے“رمضان میں پناہ گاہوں،لنگر خانوں میں سحر و افطار کا ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آلودگی سے پاک ماحول کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ارتھ آور کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاوس کی لائٹس کو ایک گھنٹے کیلئے بند کردیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر وافطار کا بہترین بندوبست کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید کو اسلام آباد کی جی نائن کی پناہ گاہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی جس پر فیصل جاوید نے پناہ گاہ میں مستحقین اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔  فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہفتہ کو بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی۔ رپورٹ کے مطابق گورنر بلوچستان کی وفاقی اداروں کے اعلی افسران کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی شکایت کی گئی،گورنر بلوچستان کی شکایت وزیراعظم نے اظہار برہمی کیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کا تمام متعلقہ اعلی افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا،صوبہ میں وفاقی اداروں کے اعلی افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعظم آفس نے وارننگ دی کہ عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں  شرکت نہ کرنے پر افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -