ممنوعہ بور کے لائسنس،وزیراعظم نے سمری کابینہ بھیجنے سے روکدی

ممنوعہ بور کے لائسنس،وزیراعظم نے سمری کابینہ بھیجنے سے روکدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو 15روز میں آرمزآرڈیننس رولز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رولز منظوری کے بعد وزارت داخلہ سیاسی، سول و عسکری شخصیات کو اسلحہ لائسنس جاری کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سال گزرنے کے باوجود اسلحہ پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ تک نئی اسلحہ پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
اسلحہ لائسنس

مزید :

صفحہ اول -