مودی کا دورہ بنگلا دیش، پر تشدد مظاہرے جاری، مزید 5 افراد جاں بحق

  مودی کا دورہ بنگلا دیش، پر تشدد مظاہرے جاری، مزید 5 افراد جاں بحق

  

 ڈھاکہ (مانیٹرنگ  ڈیسک) بنگلا دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورے کے دوران ہونے والے پر تشدد مظاہروں میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے سروں پر گولیاں ماری گئیں۔ ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں نریندرا مودی کے دورے کے دوران سخت احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کیخلاف نعرے لگائے اس دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے مظاہروں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس برسائے گئے۔ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے حفاظت اسلام کے جنرل سیکرٹری نے 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک بنگلا دیشی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ احتجاج میں شدت آتی جا رہی ہے۔16 کروڑ آبادی والے مسلم ملک میں ہسپتال کے دو ڈاکٹرز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتِ اسلام کے مزید پانچ افراد چل بسے ہیں۔ یہ ہلاکتیں ضلع برمبیرا میں ہوئیں، تین افراد یہاں لانے سے قبل ہی چل بسے تھے جبکہ دو افراد ہسپتال میں علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔

پر تشدد مظاہرے 

مزید :

صفحہ اول -